22 جولائی 2011 - 19:30

راولپنڈی. . . . . . . . سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کیس میں ایف آئی اے نے اشتہاری ملزم سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کی جائیداد سے متعلق عبوری رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے ۔

ابنا: راول پنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوص عدالت کے جج نے اڈیالہ جیل میں بے نظیر قتل کیس کی سماعت کی ، ایف آئی اے کے وکیل نے اشتہاری پرویزمشرف کی جائیداد سے متعلق ابتدائی رپورٹ جمع کرائی ، اس کے مطابق گوادر میں سنگھار ہاوٴسنگ سوسائٹی میں پرویزمشرف کی ایک ہزار مربع گز اراضی ہے جبکہ اسلام آباد میں سی ڈی اے نے اور ڈی ایچ اے والوں نے جائیداد سے متعلق ابھی حتمی تفصیلات نہیں بتائیں، بعد میں مقدمہ کی سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی گئی، اسی جیل میں قید ، ممبئی حملہ کیس کے ملزموں کا ٹرائل بھی دس اگست تک ملتوی کردیا گیا، خصوصی عدالت نے سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیر کے قتل کیس کی سماعت کی ، اس موقع پر ایک عینی شاہد کا بیان قلم بند کرتے ہوئے مزید گواہ 30 جولائی کو طلب کرلئے گئے اور سماعت ملتوی کردی گئی۔.............../169